Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان جلسوں کیلئےفٹ اور عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے ان فٹ ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان جلسوں کیلئےفٹ اور عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے ان فٹ ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

عمران خان جلسوں کیلئے فٹ اور عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے ان فٹ ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جلسوں کیلئے فٹ اور عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے ان فٹ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص پورے ملک کو کہتا ہے خوف کے بت توڑ دو، جب یہ جلسے میں جاتا ہے تو بلٹ پروف کنٹینر میں تقریر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کا بیانیہ بنایا گیا اور وہی سازش نواز، شہباز اور پھر محسن نقوی تک پہنچ گئی، عمران خان کے سارے مسئلے نفسیاتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جو اس شخص پر یقین رکھتے ہیں، کل لاہور کے لوگوں نے اس شخص کو مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سائفر کا بیانیہ ڈوبنے لگا تو کہا لانگ مارچ کروں گا، لانگ مارچ کے بعد کہا جیل بھرو تحریک شروع کروں گا اور اب کہتا ہے الیکشن کرانا چاہتا ہوں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ تم الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہو، تم چاہتے ہوعدالتی کٹہرے اور جواب دینے سے بچ جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نہیں جاؤں گا قتل کا خطرہ ہے مگر جلسہ کرنے جانا ہے، عدالت میں توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہے وہاں نہیں جاتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی ذہنیت پر ملک کا آئین اور قانون نہیں چل سکتا، کیا انڈے، کٹے اور مرغیوں سے معیشت ٹھیک کرو گے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ 10سال میں کے پی میں یہ سب کچھ کیوں نہیں کیا؟ کہتا ہے ڈیٹا بیس بناؤں گا جس سے سب کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی 10سال کے پی، 4سال وفاق، پنجاب میں نہ دی۔

انکا کہنا ہے کہ 2014 میں نوازشریف کے صحت کارڈپ روگرام کو اپنا پروگرام بنالیا، نوازشریف کے یوتھ پروگرام کو جوان پروگرام بنا کر چلادیا۔

انہوں نے کہا کہ کہتا ہے ہاؤسنگ اسکیم کیلئے قرضے دیں گے، 50 لاکھ گھر جو آپ القادر ٹرسٹ کے نام پر کھا گئے، ایک کروڑ نوکری کے بجائے ایک کروڑ بےروزگار کر گئے، تمہارے 10 نکاتی ایجنڈے پر تمہیں 10 تھپڑ مارنے چاہئیں۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے، پہلےفارن فنڈنگ کا تو جواب دو، پرائیویٹ جیٹ پر پیسے باہر بجھوانے والا کہتا ہے منی لانڈرنگ روکوں گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈا نہ بتاؤ صرف ایک منصوبہ بتاؤ جو مکمل کیا ہو، لوٹ مار، خزانے خالی کر کے دہشت گردی واپس لائے، سب جگہوں سے ناکامی کے بعد کہتا ہے میں ملنے کو تیار ہوں، عمران خان اب آپ سلیکٹ اور نا ہی الیکٹ ہوکر آسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر