
شعیب شیخ کی درخواست ضمانت فوری دائر کی جائے، انور منصور
ماہر قانون انور منصور نے کہا ہے کہ شعیب شیخ کی درخواست ضمانت فوری دائر کی جائے۔
انور منصور نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، مقدمے میں کچھ نہیں ملا تو ضمانت دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شعیب شیخ پر رشوت دینے کے کوئی شواہد نہیں، انکے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ نئی ایف آئی آرز مزید تکالیف دینے کیلئے کاٹی گئیں۔
ماہر قانون کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کیخلاف 5 روز میں کوئی ثبوت نہیں ملے، ثبوت نہ ملنے پر مزید ریمانڈ دیناغلط ہے۔
انور منصور نے مزید کہا کہ شعیب شیخ کی درخواست ضمانت فوری دائر کی جائے، درخواست آج ہی دائر کردیں تاکہ جلد ضمانت ہوجائے۔
دوسری جانب وکیل اظہر صدیق نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر شعیب شیخ کو گرفتار کیا گیا، شعیب شیخ کو حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعیب شیخ کوکپڑا ڈال کر پیش کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، ان کو آج ہی ضمانت مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کو چیئرمین بول نیوز شعیب شیخ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
واضح رہے کہ کو چیئرمین بول نیوز شعیب احمد شیخ کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا۔
ایف آئی اے نے کو چیئرمین بول نیوز شعیب احمد شیخ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔
کو چیئرمین بول نیوز کی ضمانت کی درخواست آج ہی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت ایف ایٹ کچہری میں دائر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News