Advertisement
Advertisement
Advertisement

قانونی کارروائی میں عمران خان کی معاونت کرونگا، اعتزاز احسن

Now Reading:

قانونی کارروائی میں عمران خان کی معاونت کرونگا، اعتزاز احسن
اعتزاز احسن

قانونی کارروائی میں عمران خان کی معاونت کرونگا، اعتزاز احسن

معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی میں عمران خان کی معاونت کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کے پتھراؤ اور شیلنگ کا اثر میرے گھر پر بھی ہوا ہے اور گاڑی کا بھی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس صرف عمران خان کے گھر نہیں بلکہ میرے گھر بھی آئی، میرے گھر کی دیوار کی گرل کرین سے توڑی گئی. ان پولیس والوں اور انکو حکم دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے والا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے استعمال کی جانے والی ٹیئر گیس کا اثر سارے ہی زمان پارک کے رہائشوں پر ہوا ہے لیکن میں کارکنان کو یہی کہنے آیا ہوں کہ امن سے رہنا ہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سیاسی کارکن کو سرعام قتل کردینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، اعتزاز احسن

Advertisement

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کی وجہ سے جو بھی نقصان ہوا ہے ہم اس کا ازالہ کروائیں گے اور میرے گھر پر بھی حملہ ہوا ہے تو میں بھی اس معاملے میں ان کی معاونت کرونگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ کوئی خواتین اہلکار موجود نہیں تھیں یہ لوگ حملہ آور ہونے کے لئے آئے تھے جبکہ آئین اور قانون میں اس طرح سے سرچ آپریشن کرنا قانون کےخلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کو عدالت میں جانا چاہیئے  اور آئی جی پنجاب کوپولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لینا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر