
زمان پارک پر حملہ آور ہونے کیلئے دوبارہ تیاریاں کی جارہی ہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زمان پارک پر حملہ آور ہونے کیلئے دوبارہ تیاریاں کی جارہی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کل دوپہر سے زمان پارک مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، پولیس جس طرح ہمارے لوگوں پر حملہ آور ہوئی اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، کارکنان پر تشدد، شیلنگ اور واٹر کینن کے استعمال کی ایسی کیا ضرورت پیش آئی تھی۔
عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوا؟ کس سے خطرہ؟
مجھے جیل میں ڈالا جائے گا
خان کا قوم کیلئے اہم پیغام #BOLNews #ZamanPark@ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/e3EUrJU8If— BOL Network (@BOLNETWORK) March 15, 2023
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایف ایٹ کچہری میں پیش نہیں ہو سکا، ایف ایٹ کچہری پر پہلے بھی دو مرتبہ دہشت گردی کے حملے ہو چکے ہیں، وکلاء اور جج شہید ہوئے، اب زمان پارک پر حملہ آور ہونے کے لئے دوبارہ تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انتشار سے بچنے کے لئے میں نے انڈرٹیکنگ دیا کہ 18 کو عدالت میں پیش ہونگا، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان ڈی آئی جی کو ملنے گئے مگر وہ جان بوجھ کر نہ ملا۔
انکا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اگر شورٹی بانڈ دے دیا جائے تو اس کے بعد گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکتی، میرے شورٹی بانڈ دینے کے بعد پولیس کے پاس گرفتاری کا کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے عمران خان میدان میں پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈی آئی جی نے بدنیتی کی بناء پر شورٹی بانڈ وصول نہیں کیا، کیونکہ لندن پلان کا حصہ ہے، لندن پلان میں معاہدہ ہوا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا اور تحریک انصاف کو گرانا ہے۔
چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ لندن پلان میں ایک طاقتور آدمی کو نواز شریف کو اسکے کیسز معاف کروانے کی ضمانت بھی دی گئی، پھر سے پولیس ہمارے لوگوں پر تشدد کرنے آئے گی، مگر اب انکے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔
عمران خان کا ٹوئٹ
دوسری جانب زمان پارک کی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ کل صبح سے ہمارے کارکنوں اور ایلڈرشپ کو پولیس کے حملے کا سامنا کرنے کے بعد آج صبح آنسو گیس، کیمیکل واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے۔
to those who claim they are "neutral": Is this your idea of neutrality, Rangers directly confronting unarmed protestors & ldrship of largest pol party when their ldr is facing an illegal warrant & case already in court & when govt of crooks trying to abduct & possibly murder him?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2023
انہوں نے کہا کہ پولیس فائرنگ بھی کررہی ہے، ہمارے پاس اب رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے جو کہ عوام کے ساتھ براہ راست تصادم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میرا سوال اسٹیبلشمنٹ سے ہے کہ کیا واقع غیر جابندار ہیں آپ؟ رینجرز غیر مسلح مظاہرین اور سب سے بڑی پارٹی کی لیڈر شپ کا براہ راست مقابلہ کر رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھے ایک غیر قانونی وارنٹ کا سامنا ہے اور عدالت میں پہلے سے ہی کیس ہے، کیا بدمعاش حکومت اغوا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر قتل کرنا چاہتی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News