Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا دفعہ 144 کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کا دفعہ 144 کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں دفعہ 144 کیخلاف فوری طور پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن ریلی روکنا آئین شکنی ہے، کسی کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کل انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے  درخواست کی جائے گی کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد دفعہ 144 کا نفاز غیر قانونی ہے۔

عمران خان کا ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کر کے لاہور میں دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے ہدایت کردی۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے پٹیشن تیار کرلی جو 10 بجے الیکشن کمشن میں دائر جائے گی۔

بابر اعوان نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

Advertisement

درخواست کے مطابق پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خالف ورزی کررہی ہے۔ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے۔ تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے پانچ بجے ختم ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا میچ سات بجے شروع ہوگا! اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا۔

بابر اعوان نے درخواست میں مزید لکھا کہ الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر