عمران خان کا بدھ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سنئیر اینکرز سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے، عدالت میں پیش ہونے سے کبھی نکار نہیں کیا لیکن یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس کے بارے میں مجھے سیکیورٹی خدشات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میری پارٹی کی بنیاد قانون کی حکمرانی کے اصول پر رکھی گئی اور ہم اس عزم پر قائم ہیں، عمران خان
ان کاکہنا تھا کہ انتخابات کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے، الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکے انتخابات آگے جانے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جیل سے رہائی کے بعد میاں عباد فاروق کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران عمران خان نے میاں عباد فاروق کو جیل سے رہائی اور پارٹی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر شاباش دی اور ان کو جیل بھرو تحریک کا “لاہوری ٹائیگر” قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نوجوان تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں، پارٹی میں محنت کرنے والے نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے امپورٹڈحکومت گھبرائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں امپورٹڈحکومت نے ظلم اور جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے بارے میں ان کے مضبوط موقف پر ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکام کی طرف سے بربریت اور انتشار پھیلانے پر آپ کی مزمت قابل تعریف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پارٹی کی بنیاد قانون کی حکمرانی کے اصول پر رکھی گئی تھی اور ہم اس عزم پر قائم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
