ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کیخلاف ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن شیڈول ب اس ہفتے آ جائے گا۔
عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئےجو پولیس بھیجی گئی اس سےمعلوم ہوتاہےPDMکےنزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہےنوازشریف مہنگےسٹوروں کےچکرلگارہاہےغریب سستےبازار میں دھکےکھارہا ہے۔الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 6, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جو پابندی لگائی گئی اور اسکی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف مہنگے سٹوروں کے چکر لگارہا ہے اور غریب سستے بازار میں دھکے کھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار
شیخ رشید نے کہا کہ آخر بلورانی کو سیلاب زدگان یاد آ گئے۔ الیکشن میں حصہ لینے اور وزارتوں سے نکلنے کا اعلان بھی کردیا۔ عنقریب امریکہ کا چوتھا دورہ کریں گے ، پاکستان میں جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں، 4 بجے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج 4 بجے ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: موجودہ حکومت نے پاکستان کو غریب کے لیے موت کا کنواں بنا دیا ہے، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
