Advertisement

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی  پر جامعات کے مابین تقریری مقابلے

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی  پر سندھ کی جامعات کے مابین اردو و انگریزی زبان میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کی جامعات کے درمیان جامعہ این ای ڈی کے محمود۔عالم آڈیٹوریم میں اردو اور انگریزی زبانوں میں تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

ان تقریری مقابلوں میں سندھ کی 29 مختلف جامعات کے 50 سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔ ان تقریری مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات منانا ہے۔

انچارج ہائیر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی جاوید علی میمن نے  طالب علموں کو آئین کی اہمیت سے روشناس کرایا۔اس موقع پر جاوید میمن کا کہنا تھا کہ مجریہ 1973 کی بقا پاکستان کی بقا ہے۔

تقریری مقابلے کے ججز کو چئیر ڈیپارٹمنٹ آف لاء شہید ذوالفقار علی بھٹو یونی ورسٹی آف لاء ڈاکٹر جاوید عزیز اور معروف صحافی/کمیونیکیشن مینیجر اوریک این ای ڈی یونی ورسٹی فروا حسن اور دیگر نے جیتے والے طالب علموں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوۓ آئین کی بالادستی کے لیے انفرادی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

Advertisement

انگریزی تقاریر کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی کی مریم زاہد نے پہلا انعام، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اشنا صلاح الدین نے دوسرا جب کہ بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی ماریہ بھٹو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اردو تقریری مقابلے میں گرین وچ یونیورسٹی کے سید وقار حیدر نے پہلی، محسن احمد نے دوسری اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کی نوال عمر اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے حماد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ان تقریری مقابلوں میں مختلف ماہرین تعلیم، صحافیوں، زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور  یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
محنت کش اللہ کےدوست ہیں، اللہ کےدوستوں کو سلام، مریم نواز
کراچی میں شدید گرمی کب تک رہے گی؟
یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
Next Article
Exit mobile version