Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی

Now Reading:

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی
عمران خان

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچی ہے۔

Advertisement

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس کی معاونت کے لئے درخواست دے دی۔

زمان پارک پہنچنے والی پولیس ٹیم کے اہلکار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عمران خان کو بتانے آئے ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائیں، اگر عمران خان عدالت حاضر نہیں ہوں گے تو اگلہ مرحلہ گرفتاری ہوگا۔

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ ہم گرفتاری کے لیے نہیں صرف نوٹس دینے آئے ہیں، پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے آئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔

Advertisement

Advertisement

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں، ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں، ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے۔

پی ٹی آئی کا کارکنوں کو فوری زمان پارک پہنچنے کا حکم

دوسری جانب عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنوں کو فوری زمان پارک پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کارکن فوری زمان پارک پہنچیں تاکہ عمران خان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

Advertisement

اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی، میں اس نا اہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔ کارکنان زمان پارک پہنچ جائیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں شہباز گل نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ آج خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے، سمجھ سے باہر کہ یہ ملک کو ہم کس طرف لے جا رہے پیں، خان کو گرفتار کریں گے تو حالت آپ کے ہاتھ سے نکل جائیں، اکانومی نکل چکی مہنگائی نکل چکی اب آپ مزید افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کان کھول کر سن لے کپتان پاکستانی قوم کی ریڈ لائن ہے، کوئی مس ایڈونچر ہوا تو چور حکومت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں زمان پارک کے لیے نکل رہا ہوں۔ تمام کارکنان زمان پارک پہنچیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی غیرآئینی کوشش فاشسٹ رجیم کی طرف سے انارکی پھیلانے کا نیا حربہ ہے، تمام کارکنان فوراً زمان پارک پہنچیں۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ تمام کارکنان فوری طور پر زمان پارک پہنچیں، امپورٹڈ حکومت ملک کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچا چکی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی بھی سازش عوام قبول نہیں کرے گی، پاکستان کو امپورٹڈ ٹولہ خود انقلاب کی طرف دھکیل رہا ہے جس کے نتیجے میں امپورٹڈ ٹولے کو عوام خود نبٹ لے گی۔

پس منظر

واضح رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

جج ظفر اقبال نے عمران خان کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دے رکھا تھا تاہم عمران خان پر 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے سیشن عدالت میں کمپلینٹ دائر کر رکھی ہے جبکہ عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کو سیشن عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔

عمران خان نے ٹرائل کورٹ کو اسلام آباد کچہری سے جوڈیشنل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا کی تھی اور عدالت نے عمران خان کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

Advertisement

عدالت نے عمران خان کو 28 فروری کو اسلام آباد کچہری میں ہی پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عمران خان 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے لیکن کچہری نہ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر