Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی حکومت کیلئے معیشت چیلنج بنی ہوئی ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

نئی حکومت کیلئے معیشت چیلنج بنی ہوئی ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن

نئی حکومت کیلئے معیشت چیلنج بنی ہوئی ہے، شرجیل میمن

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئی حکومت کیلئے معیشت چیلنج بنی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج مہنگائی پر قابو پانا ہے جس پر تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظر صرف ایک چیز پر ہونی چاہیئے کہ جو مہنگانی کا طوفان ہے اس کو کش طرح سے قابو کرنا چاہیئے اور اس صورتحال کا سامنا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوام کا مسئلہ یہ نہیں ہےکہ الیکشن کب ہونے جارہے ہیں اور کون اس میں جیتے گا، عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جس طرح آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے گئے وہ ایک تاریخی ان کی نااہلی تھی  جس میں ہم پھنس گئے، انکی حکومت میں کتنی مرتبہ فنانس منسٹر چینج کیئے گئے کتنے ایڈوائزر چینج کیئے گئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے آیا اور مہنگائی کا طوفان سب سے پہلے سندھ حکومت نے نشاندہی کی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اور ہم اپنی ہر ممکن جدوجہد کررہے ہیں، سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے ڈپارٹمنٹ کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیٹرول مہنگا ہوا ہے تو کرائے کی مد میں عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مہمان نوازی کیلئے جیل میں انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، شرجیل میمن

اسکے علاوہ منافع خوروں کے خلاف وزیراعلیٰ نے سختی سے نوٹس لیاہے، محکمہ خوراک اب فوڈ منسٹرز ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور ایکشن کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے آیا اور نئی حکومت کیلئے معیشت چیلنج بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب کی اب ترجیح معاشیات ہونی چاہیئے لیکن عمران خان ایک سوچی سمجھی سازش پر کام کررہاہے، وہ ایک غیر ملکی قوتیں جو نہیں چاہتی کے پاکستان مضبوط ملک ہو انکا ایجنٹ ہے، ان کی فارن فنڈگ میں بھارت اور اسرائیل کا پیسہ شامل ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی حکومت کو آئین پاکستان کے تحت عدم اعتماد سے نکالی گئی۔ اور پاکستان میں پی ٹی آئی کی پہلی حکومت تھی جس کو آئینی طریقے سے نکالی گئی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس ملک میں بدقسمتی سے صرف اور صرف جھوٹ بک رہاہے اور کوئی بھی ملک آپکو قرض دے گا یا سرمایہ کاری کیسے کرے گا جب انکو یہ پتا چلے گا کہ ملک میں انارکی پھلی ہوئی ہے جبکہ ہم نے کبھی بھی اس طرح اداروں کے خلاف لشکرکشی نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت تعلقات کیسے بہتر کیے جاسکتے ہیں؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
کاروبار میں آسانی کیلئے تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
دھاندلی کی پیداوار اسمبلیاں کسی بھی طور قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے، احسن اقبال
کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، مریم نواز
کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر