
عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اعظم سواتی، اسد عمر، اعجاز چوہدری، مسرت جمشید چیمہ، شہریار خان آفریدی، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنما عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں۔
عمران خان آج ضمانت کے حصول کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ جارہے ہیں، چیئرمین عمران خان آج 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا کریں گے۔
اس کے علاوہ اسلام انٹرچینج پر بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کا پارٹی رہنما استقبال کریں گے۔
سیکیورٹی انتظامات
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چاروں اطراف میں سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جی ٹین ون کے اطراف کو کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں اور ہائی کورٹ جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے پیش نظر ہائی کورٹ جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات کر دی گئی۔
ہائی کورٹ کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ وکلاء اور میڈیا نمائندگان کو جانے کی اجازت ہے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کو شیل فراہم کر دیے گئے اور قیدی وین بھی ہائی کورٹ پہنچا دی گئی ہے۔
وفاقی پولیس کی تیاریاں مکمل
عمران خان کی پیشی کے حوالے سے وفاقی پولیس نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، وفاقی پولیس نے 2547 اہلکار اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہائی کورٹ کے اطراف 4 ایس پی، 12 اے ایس پی/ ڈی ایس پی ، آئی پی 20 ، یو ایس 86 ، سی ایس 1522 اور ایف سی کے 903 اہلکار تعینات ہونگے۔
کارکنان اور قیادت کی گرفتاری کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واٹر کینن، تین ہزار لانگ رینج آنسو گیس اور تین ہزار شارٹ رینج شیل مہیا کیے جائیں گے۔
اینٹی رائٹ فورس کے ساتھ پولیس کو ربڑ کی گولیاں اور پیپر گن کی دو ہزار بالز ہر ٹیم کو مہیا کی جائیں گی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News