نگران حکومت ہمارے آئین اور جمہوریت پر حملہ کر رہی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے۔
قدر میں 62%سےزائد یا ڈالر کےمقابلےمیں110روپےکی گراوٹ کی شکل میں PDMنے11 ماہ میں روپےکوعملاً ذبح کردیاہے۔اس سےقرضوں میں14.3کھرب کااضافہ،مہنگائی (31.5%)75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔قوم تبدیلئ حکومت کی سازش کی بھاری قیمت اداکررہی ہےجس کےذریعےسابقCOASنےمجرم قوم پر مسلط کئے pic.twitter.com/FwoFUalXEQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں چودہ ٹریلین روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک سے قبل گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 31.5 فیصد ریکارڈ کی گی جو 75 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔
200 سے ڈالر نیچے لانے کا دعویٰ کر کے آئے تھے- انہوں نے ڈالر 290 سے اوپر پہنچا دیا. نا کوئی شرم نا حیا! pic.twitter.com/jkvRMNP68p
— PTI (@PTIofficial) March 2, 2023
پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ 200 سے ڈالر نیچے لانے کا دعویٰ کر کے آئے تھے، انہوں نے ڈالر 285 سے اوپر پہنچا دیا، نا کوئی شرم نا حیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے
واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 4.32 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے جسے کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 31.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا فروری مہنگائی کی شرح 26.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 4.54 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 4.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
