
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہوگی، اربوں کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پر لازم ہوتا ہے کہ وہ عدالت کے روبرو پیش ہو، عمران خان تاحال توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کروانے کیلئے لاہور بھی گئی، دو مرتبہ عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جن کے پاس وکالت نامہ بھی نہیں تھا۔
عمران خان ابھی بھی خود کو وزیراعظم سمجھتے ہیں
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ڈر اور خوف میں مبتلا ہیں، ان سے زیادہ بزدل لیڈر پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا، یہ شخص عدالتوں میں حاضر ہونے سے گریزاں ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی بھی خود کو وزیر اعظم سمجھتے ہیں، ان پر فرد جرم عائد ہوگی، اربوں کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، اگر عدالت پیش نہیں ہوتے تو قانون کے مطابق جائیداد ضبط کی جاتی ہے، ان کی بنی گالہ اور زمان پارک کی پراپرٹی ضبط ہوسکتی ہے۔
توشہ خانہ کیس معمولی نہیں
لیگی رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کیس معمولی نہیں یہ منی لانڈرنگ کا ایک نیا طریقہ ہے، کروڑوں کی گھڑی اور بریسلیٹ پہن کر جب کو کوئی جہاز پر چڑھتا ہے تو کوئی اس کی مالیت نہیں پوچھتا، اس منی لانڈرنگ کو پکڑنا آسان نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹ میں اشیاء کو بیچ کر پیسے اپنے اکاؤنٹس میں جمع کروائے گئے، خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی بندہ تبرک کے طور پر ہی رکھ لیتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو توشہ خانہ کے تحائف کا حساب دینا ہوگا، عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا کہ تحائف کی تصویریں بنانے پر ملازمین کی سرزنش کی آڈیو بھی سامنے آئی، فرد جرم عائد ہونے کی باری پر راہ فرار اختیار کی جارہی ہے، شبلی فراز نے لکھ کر دیا کہ عمران خان گھر پر نہیں ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے رہے، توشہ خانہ کی تمام سماعت لائیو دکھائی جائے، عدالت اگر عمران خان کو پیش کروانے کا کہتی ہے تو حکومت اس کو یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News