Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیلوں اور سختیوں کا زمانہ اب گزر چکا ہے، پرویز الہٰی

Now Reading:

جیلوں اور سختیوں کا زمانہ اب گزر چکا ہے، پرویز الہٰی
پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ  پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جیلوں اور سختیوں کا زمانہ اب گزر چکا ہے

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان پر 70 سے زائد کیسز ہیں جس پر کوئی یہ کہے کہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے تو بتایا جائے کہ وہ کس عدالت میں پیشی کے لئے آئیں، عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ تو ویسے ہی مزاحیہ کیس ہے، عمران خان تو لائیو چلوانا چاہتے ہیں اس کیس کو لیکن ایسا ہوا تو سارا پاکستان ہنسے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنی عزت عمران خان صاحب مجھے دے رہے وہ شاید کسی نے نہیں دی  ہے اور پارٹی میں عہدہ اللہ نے مجھے دیا ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 25 سال پہلے جب شریف برادران کے ساتھ ہم نے کام شروع کیا تھا اس وقت ہم اسکول میں پڑھتے تھے، تمام سیاست دانوں کے ہمارے ساتھ تعلقات ہیں ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئین شکنی کی طرف بڑھنے والے حکمران اب عدلیہ پر حملہ آور ہیں، پرویز الہٰی

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاسی سوجھ بوجھ کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ وہ بازار میں بک ہی نہیں رہا ہے ۔

انہوں نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریری پر پابندی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جیلیں بھرنے اور سختیاں برداشت کرنے کا زمانہ اب گزر چکا ہے اب وہ جو بھی کریں گے وہ سب ان ہی کے خلاف جائیگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پارٹی کہے گی الیکشن لڑوں گا لیکن میرا ٹارگٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ ہیں ۔

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اگر اسد عمر نے مذاکرات کی بات کی ہے تو عمران خان نے کہا ہوگا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ اکھٹے الیکشن ہوجائیں تو آئیں بیٹھیں، ہم بات کرنے کے لئے تیار ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے کہ سارے ملک میں ایک ہی بار الیکشن ہوجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر