Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج

Now Reading:

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج
پارٹی چیئرمین

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج

سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج  کردی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق الیکشن  کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا گیا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا عدالت نے الیکشن کمیشن کو اس کیس پر سماعت سے روکا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت ایکشن لینے سے روکا ہے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کرنا سخت ایکشن تو نہیں ہے اور کسی عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت سے نہیں روکا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی، فیاض الحسن

بعدازاں درخواست گزار محمد آفاق کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے  اور بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز غلط ایڈرس اور تاریخ پر موصول ہوئے ہیں اور ایسا قدم الیکشن کمیشن کے عملے کی غلطی ہے۔

اونچا بولنے پر الیکشن کمیشن کی محمد افاق کے وکیل کی سرزنش کی اور چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اونچا بولنے سے آپ ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتے تاہم الیکشن کمیشن نے محمد افاق کے وکیل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے محمد افاق کی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔

عمران خان کا پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں جواب

عمران خان کی جانب سے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی پر کسی کو پارٹی صدارت سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ عمران خان کو کسی عدالت نے آرٹیکل 62 ون ایف کےتحت نااہل نہیں کیا ہے اور الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں ہے۔

جواب میں حوالہ دیا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر