
نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے توشہ خانہ سے متعلق قانون توڑا ہے تو کارروائی کی جائے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے ، نئے چیئرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔
توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحفے کی قیمت کا تعین حکومت کرتی ہے، تحفہ کو حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے ۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر میں تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے، جس نے میرے خلاف کیس بنانا ہے عدالت سے رجوع کرے، نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے ۔
شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اس سے قبل احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی ۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم عدالتی دائر اختیار اور بریت کی درخواست پر حتمی دلائل نہ ہو سکے ۔
عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی حاضری لگا کر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 4 اپریل تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News