Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، حماد اظہر

Now Reading:

پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، حماد اظہر
پی ڈی ایم

پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، حماد اظہر

سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا ریٹ 278 تک پہنچ گیا اور اوپن مارکیٹ میں 310 تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد آج دوبارا ہماری معیشت کریش کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کے لیے بہت محنت کی گئی  لیکن ہم پچھلے 11 ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو پچھلے گیارہ ماہ میں تباہی آئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات میں بھی نہیں ہوا  ہے اور پچھلے 11 ماہ میں 62 فیصد روپے نے اپنی قدر کھوئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں ان سے معیشت نہیں سنبھل رہی ان کے پاس کوئی پلین نہیں ہے، کبھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھاتے ہیں کبھی ان کی منتیں کرتے ہیں ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم والے عدلیہ پر حملہ آور ہو کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں، عمران خان

حماد اظہر نے پی ڈی ایم حکومت کو پاکستانی تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف عمران خان کے خوف میں اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کے لیے لوگوں کو ننگا گیا، ان کے خلاف پرچے کیے گیے، ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو سیاسی بنایا گیا، اس صورتحال سے نکلنے کا واحد ایک راستہ کے وہ صاف شفاف انتخابات کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے ،اس وقت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنا آسان کام نہیں لیکن انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں دوبارا ملک کو معاشی استحکام بخشیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی، ملک ڈیفالٹ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ، اسحاق ڈار میڈیا کے سامنے نہیں آتے ، عائشہ غوث پاشا چھٹی پر ہیں اور وزیراعظم معیشت پر بات نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر