چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عدلیہ پر حملہ آور ہو کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے عدلیہ پر حملہ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Shameless & calculated attacks on SC judges by PDM & spoilt brat Maryam, nurtured on corruption money, have one purpose only – to run away from elections even by violating Constitution. By attacking SCP, they are damaging the Federation & ensuring law of jungle prevails in Pak.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز اور پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ اورججز پر حملہ شرمناک ہے، یہسپریم کورٹ پر حملہ کرکے فیڈریشن کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے ہمیں اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کامطالبہ کرنے کاچیلنج کیا اور جب ہم نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردی تو اب یہ الیکشن سے گھبراتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے انتخابات سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،یہ عدلیہ پر حملہ آور ہو کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عبدالربانی اور محمد ربانی کی امریکہ گوانتاناموبے جیل سے رہائی پر پیغام جاری کیا تھا۔
Good news:Ahmed Rabbani & his brother returning home after 20 yrs imprisonment in Gitmo. I had raised my voice against his being handed to US, his wrongful incarceration & had sought his release incl as PM. So many like him have been victims of grave injustice in US War on Terror
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے انکی امریکہ کوحوالگی، انہیں غلط طور پر قید کئے جانے اور انکی رہائی کیلئے بطور وزیراعظم بھی آواز اٹھائی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان جیسے بہت سے افراد دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کی سنگین ناانصافیوں کا نشانہ بنے ہیں لیکن یہ اچھی خبر ہے کہ عبدالربانی اور محمد ربانی دونوں بھائی 20 سال بعد گوانتانا موبے جیل سے وآپس پاکستان آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News