Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھی شادی کیلئے کم عمر ہوں، اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار

Now Reading:

ابھی شادی کیلئے کم عمر ہوں، اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار

ابھی شادی کیلئے کم عمر ہوں، اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کا کہنا ہے کہ ابھی شادی کیلئے کم عمر ہوں۔

 حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر بننے سے قبل وہ امریکا اور کئی ممالک میں رہ چکے ہیں اور ان کا اس شعبے میں آنا ایک اتفاق تھا۔

  انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل وہ بیرون ملک مقیم تھے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی، وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کرنے لگے تھے، انہوں نے کئی میگزینز کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال ہر ہاظم نے اعتراف کیا کہ انہیں ماضی میں محبت ہوچکی ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ محبت کس سے ہوئی تھی۔

ہاظم بنگوار نے شادی سے متعلق کیے گئے سوال پر جواب دیا کہ نہ ہی مجھے اور نہ ہی گھر والوں کو کوئی جلدی ہے، شادی کے لیے ابھی میں کم عمر ہوں، شادی ہوجائے گی۔

Advertisement

دوران انٹرویو ہاظم بنگوار نے انکشاف کیا کہ انہیں اداکاری کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن انہیں اس شعبے میں دلچسپی نہیں ہے۔

شو میں جب ان سے اداکاروں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے معروف اداکاروں کو پہچاننے سے بھی انکار کردیا جس میں مایا علی اور وہاج علی شامل تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر