Advertisement
Advertisement
Advertisement

قرآن پاک کی بےحرمتی :حکومت کا 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

Now Reading:

قرآن پاک کی بےحرمتی :حکومت کا 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
وزیر اعظم

اسلام آباد: حکومت سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کے لیے 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منائے گی اور اس سے ایک روز قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے گی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو ملک بھر میں اس اقدام کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں سمیت قوم سے اپیل کی کہ وہ شرپسند ذہنوں کو متحدہ پیغام دینے کے لیے احتجاج میں شرکت کریں۔

Advertisement

اس کے علاوہ حکومت 6 جولائی کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلائے گی جس میں اس معاملے پر قومی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور پارلیمانی فورم کے ذریعے قوم کے جذبات و احساسات کی نمائندگی کی جائے گی۔

مشترکہ اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ قرآن پاک کی حرمت مسلمانوں کے عقیدے کا حصہ ہے جس کے لیے سب متحد ہیں۔گمراہ ذہن اسلام فوبیا کے منفی رجحان کو ہوا دینے کے مذموم ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن اور بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی قوموں اور قیادت کو اسلام فوبیا اور مذہبی تعصبات سے متاثر ہونے والی متشدد قوتوں پر قابو پانا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مذہب، مقدس ہستیوں، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہنیت درحقیقت عالمی امن کے دشمن ہیں۔امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں ایسے منفی رجحانات سے نجات کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر