Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Now Reading:

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
تحریک انصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدم دستیابی کی بنا پر سماعت نہیں ہو سکی، عدالت سے درخواست ہے کہ انصاف کی بنیاد پر ایک اور موقع دیا جائے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا گواہ اپنا کورس چھوڑ کر اسلام آباد میں موجود ہے۔

جج ہمایوں دلاور کا کہنا تھا کہ کیس کو ہفتے کے روز سماعت کیلئے مقرر کر رہا ہوں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کیمیشن کے وکیل امجد پرویز نے تاریخ تبدیل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمعہ 14 جولائی کو دلائل دینا چاہتے ہیں 15 جولائی کو کچھ مصروفیات ہیں۔

عدالت نے الکیشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی استدعا منظور کرتے ہوئے تاریخ تبدیل کر دی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کل بروز جمعہ کو دلائل دیں گے جبکہ عدالت نے چیئرمیں پی ٹی آئی کے وکلا سے پیر کو دلائل طلب کر لیے۔

Advertisement

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ٹریفک کے مسائل؛ مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم کے نام خط
پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ؛ آئی جی اسلام آباد کو پیشی کے لیے حتمی مہلت
وزیراعظم کا ایک اور اختیار ختم ہوگیا
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن پر فیس ادا کرنا ہوگی
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر قانونی امور پر ایوان صدر میں کنسلٹنٹ مقرر
میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر