Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان انتخاب؛ پیپلزپارٹی کا حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان انتخاب؛ پیپلزپارٹی کا حصہ نہ لینے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی

اسمبلیاں توڑنے کا معاملہ؛ پی پی قیادت کو پارٹی مخالفت کا سامنا

پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب پر مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گی۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے پیلزپارٹی گلگت بلتستان کو احکامات جاری کردیئے ہیں، پارٹی پالیسی کے خلاف جانے والے ارکان کے خلاف ایکشن ہوگا۔

پی پی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی جی بی نے فارورڈ بلاک کی حمایت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جی بی اسمبلی میں اکثریت رکھنے والے کو وزیراعلیٰ بنانے کا حق ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امجد ایڈوووکیٹ نے کاغذات نامزدگی حاصل کررکھے ہیں، پیپلزپارٹی اسپیکر جی بی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے چکی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب 13 جولائی کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی کل جمع کروائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر