
ملکی آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بدستور اضافہ
ملکی آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ارسا حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈیمزمیں پانی کے مجموعی ذخائر 84 لاکھ ایکڑ فٹ کی سطح عبور کر گئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران پانی کی مجموعی ذخائر میں 11 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، آج ڈیمز میں پانی کے مجموعی ذخائر 84 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوئے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیمز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 73 لاکھ ایکڑ فٹ تھا، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ 19 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 42 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائے سندھ میں تربیلا پر پانی کی آمد 1 لاکھ 43 ہزار 2 سو کیوسک ہے، دریائے سندھ میں تربیلا سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔
ارسا کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں منگلا پر پانی کی آمد 49 ہزار 3 سو اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، چشمے میں پانی کی آمد 2 لاکھ 19 ہزار 7 سو اور اخراج 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ پر پانی کی آمد 66 ہزار 7 سوکیوسک اور اخراج 84 ہزار 4 سو کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 9 سو کیوسک ہے۔
ارسا حکام کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل سے پانی کا اخراج بھی 45 ہزار 9 سو کیوسک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News