
برطانوی پاکستانیوں کا 76واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان
برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے 76واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کاروبار ی و سماجی شخصیات چوہدری رضوان سلہریا اور عاصم یوسف نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر اس کو انتہائی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کیا۔
یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروگرام آرگنائز کیا جائے گا جس میں پاکستان اور کمیونٹی کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازاجائے گا۔
چوہدری رضوان سلہریا اور عاصم یوسف نے جشن آزادی کے پروگرامز کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں صحافیوں کو بتایا گیا کہ اس سال آئی بی پی سی کی طرف سے 30 مختلف شعبوں میں نمایاں کام کے ذریعے اپنا مقام بنانے والے افراد کو ایوارڈز دئیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پاکستان سے نمایاں شخصیات اس پروگرام میں شرکت کریں گی جس میں گلوکار اور دیگر ٹی وی و فلم کے افراد بھی شامل ہیں۔
پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ اس سال بھی آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لندن بھر کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News