Advertisement
Advertisement
Advertisement

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
محرم الحرام

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Advertisement

انتظامیہ کی جانب سے یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ریڈ زون میں موٹر سائیکل کے داخلہ پر پابندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انتظامیہ کا صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ریڈ زون میں داخلے کے لیے شٹل سروس مہیا کیے جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار

دوسری جانب کراچی شہر میں محرم الحرام کے دوران 15 ہزار 287 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے، 305 امام بارگاہوں کو حساس اور 62 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ سندھ بھر میں پولیس کے زیر تربیت اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 7 ہزار 50، ویسٹ میں 5 ہزار 940 اور ساؤتھ میں 2 ہزار 297 افسران و اہلکار محرم کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کی امام بارگاہوں پر 448 اور مجالس پر 2306 افسران و اہلکار جبکہ ویسٹ کی امام بارگاہوں پر 506 اور مجالس پر 906 اور ساؤتھ کی امام بارگاہوں پر 284 اور مجالس پر 783 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔

شہر کے انتہائی حساس مقامات پر 1267 افسران و جوان فرائض سر انجام دینگے جبکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹس پر ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔

Advertisement

عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر