Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

Now Reading:

محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
محرم الحرام

محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

اسلام آباد میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ریڈ زون میں موٹر سائیکل کے داخلہ پر پابندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ریڈ زون میں داخلے کے لیے شٹل سروس مہیا کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ریڈ زون میں موٹر سائیکل سواروں کی پابندی کے باعث سرکاری ملازمین خوار ہو گئے۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ملازمین میں شدید غم وغصہ فریاد کریں بھی تو کس سے کریں، حکومت کے اس فیصلہ نے خوار کر کے رکھ دیا کئی برسوں سے سرکاری ملازم ہیں لیکن آج حکومت کے اس طرز عمل پر افسوس ہو رہا ہے۔

ملازمین نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل غریب کی سواری ہے پیٹرول بھی اتنا مہنگا ہے گاڑی افورڈ نہیں کر سکتے کیا کریں، حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی پارکینگ کا بھی کوئی انتظام نہیں اگر موٹر سائیکل چوری ہو گئی تو کون ذمہ دار ہوگا۔

Advertisement

کراچی میں محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار

دوسری جانب کراچی شہر میں محرم الحرام کے دوران 15 ہزار 287 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے، 305 امام بارگاہوں کو حساس اور 62 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ سندھ بھر میں پولیس کے زیر تربیت اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 7 ہزار 50، ویسٹ میں 5 ہزار 940 اور ساؤتھ میں 2 ہزار 297 افسران و اہلکار محرم کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کی امام بارگاہوں پر 448 اور مجالس پر 2306 افسران و اہلکار جبکہ ویسٹ کی امام بارگاہوں پر 506 اور مجالس پر 906 اور ساؤتھ کی امام بارگاہوں پر 284 اور مجالس پر 783 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔

شہر کے انتہائی حساس مقامات پر 1267 افسران و جوان فرائض سر انجام دینگے جبکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹس پر ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔

عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر