وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کل بروز (جمعہ) قرآن کریم کی ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قوم کے احساسات اور جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے قرآن کریم کے تقدس کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرے گا اور سویڈن سمیت پوری دنیا پر زور دے گا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب، مقدس ہستیوں اور عقائد کا احترام کیا جائے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قوم کے احساسات اور جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے قرآن کریم کے تقدس کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرے گا اور سویڈن سمیت پوری دنیا پر زور دے گا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب، مقدس ہستیوں اور عقائد کا احترام کیاجائے۔ ناموس قرآن ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔سویڈن… pic.twitter.com/EhQqomJ23m
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 6, 2023
انہوں نے کہا کہ ناموس قرآن ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سویڈن سمیت دنیا میں کہیں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کسی مسلمان کو برداشت نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی تمام امن پسند، مہذب اقوام اور عالمی ادارے سوا ارب مسلمانوں کے دِل دکھانے ان کے لئے مقدس اور محترم شعائر،علامات کے خلاف نفرت پھیلانے، اسلاموفوبیا کے واقعات روکنے میں کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کل تعظیم قرآن کا دن منایا جائے گا، ممتاز زہرا بلوچ
انکا کہنا ہے کہ دنیا کو شیطان صفت کرداروں کے حوالے کرنا عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، دنیا کو بے امنی، نفرت اور انتشار کے جہنم میں دھکیلنے سے روکنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہی پیغام دینے کے لئے کل جمعہ، 7 جولائی کو قرآن کریم کی ناموس کے لئے ملک گیر احتجاج بھی ہوگا، ریلیاں نکالی جائیں گی، ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کا پرچم لے کر کل اپنے گھر سے نکلے اور احتجاج میں شریک ہو۔
مزید پڑھیں؛ قرآن پاک کی بےحرمتی :حکومت کا 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News