
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون کی مزید بارشوں کا امکان
ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، اس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 133 افراد جان کی بازی ہار گئے، جانبحق ہونے والوں میں 57 مرد 21 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب سے 65، خیبرپختونخوا سے 35، بلوچستان سے 6، اسلام آباد سے 11، سندھ سے 10 اور آزاد کشمیر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 215 افراد زخمی ہوئے جن میں 87 مرد 56 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کل 368 گھروں کو نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 245 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News