
نیب کا چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے ملک بھر کے اداروں سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
ادارے نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز، ایکسائز آفیسرز کو خط بھیج دیا ہے۔
نیب نے پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی۔
نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کر دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News