Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑی ہلچل؛ شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کردیا

Now Reading:

بڑی ہلچل؛ شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کردیا

سابق وزیراعظم و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہے کہ قائد ن لیگ کی تاحیات نااہلی ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات فروری یا مارچ میں ہو جائیں گے مگر سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ آئندہ انتخابات کو با مقصد بنایا جائے تاکہ ملک کے مسائل حل ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی اتحادی حکومت سے مطمئن نہیں ہوں، ہر حکومت کو عجلت میں بل پاس کرنے کی جلدی ہوتی ہے۔ جب تک نیب کو ختم نہیں کیا جاتا کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بہت سے تحفظات ہیں ان کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ بی اے پی حکومت کی اتحادی تھی، اس لیے انوارالحق کاکڑ کا نام شہباز شریف نے ہی دیا ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ جاوید لطیف ہی بتا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے زیرو رسک کی جو بات کی ہے یہ ان کی اپنی رائے ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر