Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ سندھ کی ون ٹو ون ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ سندھ کی ون ٹو ون ملاقات
وزیراعظم

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ سندھ کی ون ٹو ون ملاقات

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں حلقہ بندیوں اور عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ نے مجموعی امن امان کی صورتحال پر گفتگو کی اور بغیر کسی سیاسی اور مذہبی تفریق کے عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ملاقات میں نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ سندھ نے بین مذہبی ہم آہنگی کے لئے مل کر کام کرنے، صوبے میں بین المذہبی ہم آہنگی کیلئے اجلاس اور سیمینار کرانے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے نالوں کے متاثرین کے بحالی کے حوالے سے نگران وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Advertisement

دوران ملاقات نگران وزیراعلیٰ سندھ اور انوارالحق کاکڑ کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے گھروں کی تعمیر کے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر نگران وزیراعظم سے بات کی اور کراچی میں امن امان خاص طور پر اسٹریٹ کرائم پر بھی گفتگو کی۔

سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نگران وزیراعظم نے سندھ حکومت کو ہدایات دیں اور کہا کہ کراچی میں بہترین امن امان سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر