
اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ کی کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران 30 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 23 کارروائیوں میں ملزمان سے 620 کلوگرام منشیات اور 1193 کلوگرام ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا۔ منشیات میں 575 کلو چرس 38 کلو افیون، 5 کلو 500 گرام آئس اور 2 کلو ہیروئن شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 810 گرام آئس برآمد، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے فیول ٹینک سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے بعد دو مسافر وینز میں سوار خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار ہوئے، کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 600 گرام ہیروئن اور 650 گرام آئس برآمد ہوئی، منشیات آٹو پارٹس پر مشتمل پارسل میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 170 گرام آئس برآمد، چاغی کے غیر آباد علاقوں سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی مجموعی طور پر 60 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ منڈی موڑ پیرودھائی کے قریب پشاور کے رہائشی دو ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کے قبضے سے 36 کلو افیون، 32.400 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس سے 36 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، دوران کارروائی کوئٹہ اور شانگلہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار ہوئے۔
ادارے کے ترجمان نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 575 گرام آئس برآمد ہوئی، الآصف اسکوائر کراچی کے قریب گاڑی سے 173 کلو چرس برآمد، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گوجرانولہ کے رہائشی مسافر سے 2 کلو 62 گرام آئس برآمد، چمن کے علاقے کلی عبد الرحیم میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 480 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمد ہوا۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ آر سی ڈی ہائی وے پر گڈانی کے قریب مسافر بس میں سوار قلعہ عبداللہ کے رہائشی سے 42 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News