
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سو فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں ہے؟
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی زیر صدارت بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ورسک روڈ سمیت پشاور شہر و مضافات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کو تکالیف و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف پیسکو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ورسک روڈ گرڈ اسٹیشن پر کام مکمل ہو چکا ہے صرف لائینز ٹرانسمیشن پر کام باقی ہے، ورسک پاور ہاؤس پر اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جس سے بجلی تعطل کا سامنا ہے، ورسک پاور ہاؤس کی اپ گریڈیشن کا کام 28 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔
چیف پیسکو کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سنٹرل آفس سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے، ورسک پاور ہاؤس کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے پر بجلی بندش کا معاملہ ختم ہو جائے گا۔
حاجی غلام علی نے کہا کہ واپڈا کو عوامی مشکلات و تکالیف کا احساس کرنا چاہئے، سخت گرمی میں بجلی کی بندش سے عوام میں سخت بےچینی پائی جاتی ہے، سو فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، واپڈا عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔
اجلاس میں چیف پیسکو فضل ربی، چیف انجینئر آپریشن پیسکو کاشف کامران، سٹی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر شہاب الدین، پشاور سٹی ڈویژن، کینٹ اور خیبر ڈویژن کے ایکسیئن واپڈا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News