Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

Now Reading:

پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
پولنگ

پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحصیل متھرا میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مجموعی طور پر 155 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں تاہم ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم مجموعی طور پر 75 مردانہ، 66 زنانہ اور 14 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں جبکہ 496 پریزائیڈنگ اور پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

تحصیل متھرا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 399 ہے، مرد ووٹرز 116284 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 93115 ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن سے فضل اللہ، پیپلزپارٹی سے علی عباس خان، اے  این پی سے عزیزغفار خان، جے یو آئی ف سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ اور جماعت اسلامی سے افتخار احمد امیدوار میں شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ جے  یوآئی ف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کی وفات پر نشست خالی ہوئی تھی۔

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں ضمنی الیکشن

دوسری جانب ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں چیئرمین ضمنی الیکشن پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

تحصیل حویلیاں میں 134 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 23 مردانہ، 23 زنانہ اور 88 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں جبکہ ٹوٹل 392 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

134 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 65 ہزار 8 سو ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 88364 مرد جبکہ 77436 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں تحصیل حویلیاں کے 134 پولنگ اسٹیشنز میں 40 کو حساس ترین، 25 کو حساس اور 69 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

الیکسشن میں 7 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 3 امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے افتخار خان جدون، مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ اور آزاد امیدوار عزیر خان شامل ہیں۔

الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پشاور کی تحصیل متھرا اور ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے میئر کے انتخاب کیلئے الیکشن ہورہے ہیں، دونوں تحصیلوں میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

الیکشن کمشنر کے پی نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس، فرنٹیئر کانسٹبلری اور پاک فوج کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، دونوں تحصیلوں کے شہری بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز آئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر