
حنا ربانی کھر کی سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخیرجی سے ملاقات
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخیرجی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی نائب وزیر ولید عبدالکریم الخیرجی توانائی، صحت، ماحولیات اور زراعت، صنعت اور معدنی وسائل نمائندہ وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں سعودی عرب کی دلچسپی کو سراہا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد اور قریبی کثیر جہتی تعاون پر مبنی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News