سائفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا بھی کی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے چالان کے ساتھ 28 گواہوں کی لسٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے۔ اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک کیا گیا۔
چالان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ۔ سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ منسلک ہے۔27 گواہوں کے 161 کے بیانات بھی قلمبند ہونے کے بعد چالان کے ساتھ منسلک ہیں۔
ذرئع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائفر وزارت خارجہ سے لے کر وزیر اعظم تک پہنچنے تک پوری چین گواہوں میں شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News