Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمان مزاری کی ضمانت منظور، کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم

Now Reading:

ایمان مزاری کی ضمانت منظور، کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم
ایمان مزاری

ایمان مزاری کی ضمانت منظور، کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی، ڈی جی ایف آئی کو ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

Advertisement

عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی  گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے، سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہیں، پٹشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

 

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر