Advertisement
Advertisement
Advertisement

کام میں تاخیر کے باعث اسکیموں کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

Now Reading:

کام میں تاخیر کے باعث اسکیموں کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر
جسٹس (ر) مقبول باقر

وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ کام میں تاخیر کے باعث اسکیموں کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس ہوا جس میں گھوٹکی-کندھ کوٹ پل پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پروجیکٹ کی پل 12.2 کلومیٹر اور روڈ 35.4 کلومیٹر ہو گا، گھوٹکی اور کشمور دونوں اطراف سے منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا مگر امن امان کے باعث کام بند ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے 4 ماہ سے کام کے بند ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے، کام کی کوالٹی کو برقرار رکھا جائے، پروجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کو پولیس اور رینجرز سے تحفظ دلانے کو یقینی بنایا جائے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کام میں تاخیر کے باعث اسکیموں کی لاگت بڑھ جاتی ہے، لنک روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

Advertisement

اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز نواز سوہو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

 

 

 

 

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر