
اسکول جانے والے طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے آشوب چشم کے پھیلاؤ کی وجہ سے صوبہ بھر کے اسکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے اسکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News