Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیگی قیادت کے لندن اجلاس کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

لیگی قیادت کے لندن اجلاس کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی
لیگی قیادت

لیگی قیادت کے لندن اجلاس کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے لندن اجلاس کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لندن اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ ہونے پر شاندار استقبال کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز تمام انتظامی کمیٹیوں کی نگران مقرر کردی گئیں اور نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لئے یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک رہنماؤں و کارکنوں کو متحرک کرنے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مرکزی قیادت، صوبائی صدور، ڈویژنل صدور اور ضلعی صدور کو الگ الگ ٹاسک دیے جائیں گے اور سابقہ اراکین پارلیمان، ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں کو علیحدہ ٹاسک دیے جائیں گے جبکہ پارٹی کے ذیلی ونگز کے متعلقہ عہدیداروں کو بھی ٹاسک دیے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ لندن اجلاس میں خواتین ونگ، طلبہ ونگ، یوتھ ونگ، لائرز فورم، کسان ونگ سمیت ہر ذیلی تنظیم کو ٹاسک سونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ہر کسی کو دیے گئے ٹاسک کی جدید ترین ذرائع سے رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے ٹرانسپورٹ، جلسہ، پنڈال، طعام وغیرہ کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور فنانس کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ نواز شریف کی وطن واپسی پر بڑا تاریخی جلسہ بھی کیا جائے گا، نواز شریف کو بڑی ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ لایا جائے گا، جلسہ گاہ میں شرکاء کے لئے ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی۔

لندن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلی و جلسہ شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے بھی کمیٹی بنائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے لئے جلسہ گاہ علیحدہ جگہ مخصوص کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے استقبال کو تاریخی بنانے کے لئے چیف آرگنائزر مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کر کے اپ ڈیٹ لیں گی اور رپورٹ لندن بھیجیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رانا ثنا اللہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر، نوٹیفکیشن جاری
ایف بی آر ریفارمز کا ایجنڈا وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر قانون
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا انعقاد
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر