
اسلام آباد: ٹیکس اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مقرر کی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر مشرف اور امان اللہ امیر بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عامر اعجاز خان، خالد محمود اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹونہ بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے جبکہ ایف بی آر کے ارشد سلیم طارق ممبر ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس کے سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے تجاویز تیار کرے گی، ٹاسک فورس ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکمت عملی پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کے لیے مختلف تجایوز پیش کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اور حکمت عملی سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز دے گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کون ہیں؟
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو رواں ہفتے یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
انہوں نے 2 جنوری 2006 سے تین سال تک اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ملک کے مرکزی بینک کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔
اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر اپنی تقرری سے قبل، ڈاکٹر شمشاد اختر نے جنوری 2004 سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب مشرقی ایشیا کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھیں۔ شمشاد اختر مشرقی اور وسطی ایشیا میں شعبہ کی ڈائریکٹر، گورننس، فنانس اور ٹریڈ ڈویژن کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔
حیدرآباد میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی۔ انہوں نے 1974 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے معاشیات میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے 1977 میں یونیورسٹی آف سسیکس سے ڈیولپمنٹ اکنامکس اور1980 میں یو کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے معاشیات میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی۔
شمشاد اختر پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ فلبرائٹ اسکالر ہیں اور 1987 میں ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات میں وزٹنگ فیلو رہی ہیں، تاہم نگران وزیر خزانہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News