Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم آزادکشمیر

Now Reading:

بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم آزادکشمیر
چوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے میرپور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور میرپور پروٹیکشن فورم اور سول سوسائٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل اب پرانے ٹیرف پر ہی آئیں گے، بیوروکریسی میں شفاف لوگوں کو اوپر لا رہے ہیں، اس سے نظام میں بہتری آ ئے گی، بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروٹوکول ختم کر دیا ہے اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہوں، میری کابینہ میرے ساتھ ہے اور میری پالیسی کو فالو کرتی ہے، مجھے مسائل کا ادراک ہے لیکن صدیوں کی خطاؤں کا ازالہ لمحوں میں ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے سپر نیچرل پر جا کر وجود باقی نہیں رہتا، اعلانات بہت ہوئے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، ایک نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلیے بڑی مشقت کرنی پڑتی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ منگلا ڈیم کا تحریری معاہدہ موجود ہے، ہمیں آئسولیشن میں نہیں رہنا ،مظالبات جائز ہونگے تو پورے ہونگے، قومی سلامتی کے اداروں تک بھی آپ کے جینوئن ایشوز پہنچائے۔

Advertisement

اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر اور وزراء حکومت بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر