Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری گورنمنٹ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے پر عزم ہے،مشعال ملک

Now Reading:

ہماری گورنمنٹ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے پر عزم ہے،مشعال ملک
مشعال ملک

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہماری گورنمنٹ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے پریزیڈنٹ روبینہ امجد کی قیادت میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے ملاقات کی جس میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اور ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفد میں سینئر وائس پریزیڈنٹ تصغیرہ تجمل اور شاہد بلوچ شامل تھے۔

ملاقات میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یک جہتی اور ان کی آزادی کی پر امن تحریک پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور خواتین کی ایمپاورمنٹ کے حوالے سے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہماری گورنمنٹ کشمیرکے ایشو کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیےہر فورم پر بھرپور آواز اٹھا رہی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی ایمپاورمنٹ کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں تاکہ خواتین زیادہ پر اعتماد طریقے سے اپنے کام کو آگے بڑھا سکیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر