Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

Now Reading:

فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ
سی اے اے

فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے ملک کے 3 بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر کو ٹینڈر کھولے جائیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور ایئرپورٹ شامل ہے اور وہاں پر اس سسٹم کی افادیت کے نتائج کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد اور کراچی مرحلوں پر فیصلہ ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ، جناح انٹر نیشنل اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدید خودکار نظام نصب ہوں گے۔

Advertisement

 سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئرپورٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں، پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کیلئے چیلینج ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
نیپرا کی جانب سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس
خیبرپختونخوا کو اس کا حق دیا جائے ،علی امین گنڈاپور
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر