
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرض لیے، ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے، افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News