Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری، 13 ملزمان گرفتار

Now Reading:

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری، 13 ملزمان گرفتار
اے-این-ایف

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری، 13 ملزمان گرفتار

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں میں 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 11 کارروائیوں میں 106 کلو گرام منشیات اور خاتون سمیت 13 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 504 گرام ہیروئن، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے لاہور ڈی ایچ اے اور عسکری 10 میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے تین گاڑیوں سے مجموعی طور پر 7 کلو ہیروئن اور 940 گرام کوکین برآمد کی اور دورانِ کارروائی لاہور اور شیخوپورہ کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کیے جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیبر کے رہائشی مسافر سے 500 گرام آئس اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 800 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ سٹی ریلوے اسٹیشن کراچی پر کوئٹہ اور کراچی کے رہائشی 3 مُلزمان سے 9 کلو کیٹامائن برآمد ہوئی، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 112 آئس بھرے کیپسولز برآمد اور خیبر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد ہوئی۔

Advertisement

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر