Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف کی انقرہ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت

Now Reading:

شہبازشریف کی انقرہ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت

سابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہبا ز شریف نے کہاکہ ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ پاک کا شکر ہے کہ کوئی بڑاجانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور فنانسرز کے خلاف پوری دنیا کو مل کرفیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دہشت گردی کے تدارک اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف کارروائی پر غور کرے، بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے کون ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسلامی دنیا کو اس عفریت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی اور خود کش حملوں میں ایک خاص پیٹرن نظر آرہا ہے۔

Advertisement

شہبازشریف نے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہےکہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 دہشتگردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکا کیا، دونوں دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے۔

ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد نے خود کو عمارت کے گیٹ پر دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر