
کراچی کے ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے
پاکستان سے اربوں ڈالرز کی مچھلی اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا جس میں سنگین انکشاف ہوا۔
سینیٹر دنیش کمار نے اجلاس میں انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے 2 سے 3 ارب ڈالر کی مچھلی سمگل ہو رہی ہے، پروسسنگ یونٹس لگے ہیں جہاں سے اچھی مچھلی دنیا کو برآمد ہو رہی ہے، اسمگل ہونیوالی مچھلی کا گند پاکستان کے سمندر میں پھینکا جاتا ہے۔
سیکرٹری تجارت نے سینیٹر دنیش کمار کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فیشریز کے بارے میں آپ کا مشاہدہ درست ہے، ہم اصل کاموں کو چھوڑ کر دوسرے کاموں میں الجھے ہوئے ہیں، ہم فیشریز مینرلز جیمز اینڈ جیولری اور دیگر چند شعبہ جات کے حوالے سے پلان بنا رہے ہیں۔
دنیش کمار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے شکرگزار ہیں کہ بہت سارے شعبہ جات میں بہتری لائی گئی، فیشریز کے شعبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News