
غیر ملکی تارکین وطن کی اپنے وطن واپسی کا آج آخری دن
غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر سے غیر قانونی طور میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک کم و بیش 800 افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کئی روز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اسلام آباد اور کوئٹہ سے 700 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ان غیر ملکیوں میں بہت بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں مقیم ہیں۔
3 اکتوبر 2023 کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم نومبر 2023 سے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
اجلاس میں بتایاگیا تھا کہ دس اکتوبر 2023 سے پاکستان افغانستان بارڈر پر نقل و حرکت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (E-Tazkira) کے ذریعے ہوگی جبکہ یکم نومبر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر ممکن ہوگی دیگر تمام قسم کی دستاویزات سرحد پار سفر کیلئے غیر موثر اور غیر قانونی ہوں گی۔
یکم نومبر 2023 کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کو رہائش فراہم کرنے یا سہولیات فراہم کرنے والے کسی بھی پاکستانی شہری یا کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بعدازاں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو رضا کارانہ طور پر یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکم نومبرکے بعد غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو ہم نے یکم نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے، اگر وہ رضاکارانہ طور پر یکم نومبر تک اپنے اپنے ممالک میں واپس نہیں جاتے تو ریاست کے جتنے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے وہ اس ڈیڈ لائن کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے ایسے افراد کو ڈی پورٹ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں اور مزید 8 لاکھ 80 ہزار کو قانونی حیثیت حاصل ہے، تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں 17 لاکھ افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News