Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ڈاکوؤں نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا

Now Reading:

کراچی میں ڈاکوؤں نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا
ڈکیتی

گوجرانوالہ؛ ڈاکوؤں نے پولیس وین کو لوٹ لیا

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور بائیکیا رائیڈر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر نعمان ایونیو کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس  نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ریسکیو عملہ نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ گھر پر اطلاع ملنے کے بعد مقتول کے اہلخانہ و رشتے دار بھی اسپتال پہنچ گئے۔

ایس ایچ او راجہ طارق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد سعد خان ولد انیس اجمل خان کے نام سے ہوئی جو نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی ون کا رہائشی تھا، ابتدئی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان مقتول کی موٹرسائیکل چھین رہےتھے جس پر اُس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی مارکر قتل کردیا۔

مقتول کے پاس موبائل فون موجود تھا جو کہ پولیس کو نہیں ملا، جس پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کا ایک خول ملا ہے، مقتول کے ایک رشتے دار نے اسپتال میں بتایا کہ سعد انیس خان  طالب علم  تھا اور بائیکیا بھی چلاتا تھا ماموں کے ساتھ بھی فیکٹری میں آوٹ ڈور کا کام کرتا تھا تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا کچھ عرصے بعد مقتول اور اسکی بہن کی شادی ہونے والی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک ڈکیتوں کی فائرنگ سے 111 شہری قتل جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
خضدار، چمروک کے مقام پر ریموٹ کنڑول دھماکہ، پریس کلب کے صدر شہید
وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
اے ایس پی شہر بانو کی تنخواہ کتنی ہے؟
ورلڈ بینک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے درمیان مشترکہ تقریب اختتام پذیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر